ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ٹریفک پولس کی تعیناتی، ڈرائیونگ لائسنس کی منظوری و تجدید اور آدھارکارڈ مرکز کی شروعات کا مطالبہ

بھٹکل میں ٹریفک پولس کی تعیناتی، ڈرائیونگ لائسنس کی منظوری و تجدید اور آدھارکارڈ مرکز کی شروعات کا مطالبہ

Wed, 02 Feb 2022 18:08:39    S.O. News Service

بھٹکل:2؍ فروری (ایس اؤ نیوز) بھٹکل میں کئی ایک عوامی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک طرف سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم اور رابطہ سوسائٹی متحرک ہے اور بھٹکل تعلقہ انتظامیہ سے رابطہ کرتے ہوئے مختلف سہولیات فراہم  کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں وہیں بھٹکل کے سماجی کارکن اور میونسپل اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین فیاض ملا نے اترکنڑاضلع ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم سونپتے ہوئے بھٹکل ٹیلفون ایکسچینج کے سامنے اور منی ودھان سودھا کے سامنے ٹرافک پولس کی تعیناتی، اٹل جی مرکز میں آدھارکارڈ سنٹر کی شروعات ،بھٹکل میں ہی ڈرائیونگ لائسنس کی منظوری وتجدید اور جالی علاقے میں ٹاؤن پلاننگ نقشہ کی تشکیل دینے کی مانگ کی ہے۔

میمورنڈم میں فیاض مُلا نے لکھا ہے کہ بھٹکل میونسپالٹی حدود کےٹیلفون ایکسچینج دفتر سے جالی روڈ کراس تک روزانہ سواریوں کی آمد ورفت سے سڑک کافی گنجان رہتی ہے۔ عام عوام کی حفاظت کے پیش نظر ٹیلفون ایکسچینج کے سامنے اور منی سودھا دفتر کے سامنے ٹرافک پولس تعینات کی جائے۔

 بھٹکل پوسٹ آفس میں دو آدھار کارڈ مرکز ہیں ان میں صرف ایک ہی مرکز میں کام ہورہا ہے اس لئے عوام کو سہولت مہیا کرنے کے لئے دوسرا آدھارکارڈ مرکز بھی شروع کیا جائے۔

میمورنڈم میں فیاض مُلا نے بھٹکل میں اہتمام کئےجانےو الے آرٹی اؤ کیمپ میں ہی بھٹکل تعلقہ کے عوام کو  ڈرائیونگ لائسنس کی منظوری اور تجدید کے لئے موقع فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اسی طرح بھٹکل کے سوسگڑی ، نوائط کالونی ، مخدوم کالونی ، وینکٹاپور، جالی علاقے چند مقامات پر کے جے پی معاملات کی تیاری نہیں کئے جانے سے عوام کو نئے گھروں کی تعمیر میں کافی دقتیں پیش آرہی ہیں اس لئے کے جےپی معاملات کو تیار کرکے علاحدہ نقشہ تشکیل دینے کےلئے اقدام کیا جائے۔ فیاض مُلا نے بتایا کہ میمورنڈم کی نقل اترکنڑا ضلع نگراں کاروزیر کو بھی ارسال کی گئی ہے۔


Share: